ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام بجٹ:سیتارمن پر ہر طبقہ کو خوش کرنے کی بڑی ذمہ داری

عام بجٹ:سیتارمن پر ہر طبقہ کو خوش کرنے کی بڑی ذمہ داری

Mon, 01 Jul 2019 11:12:34    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی (ایس او نیوز؍یواین آئی) پہلی بار ملک کا عام بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پر معیشت کو پٹری پر لانے، سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نجی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے اقدامات کرنے، کھپت بڑھانے کی پالیسی اپنانے اور تنخواہ حاصل کرنے والوں کو انکم ٹیکس اور مختلف مدات میں چھوٹ کے ذریعہ خوش کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے - سیتا رمن 5جولائی کو رواں مالی سال کا عام بجٹ پیش کریں گی- وہ پہلی بار بجٹ پیش کریں گی-وزیر خزانہ کا کام کاج سنبھالنے کے بعد سے ہی وہ بجٹ کی تیاریوں میں لگ گئیں اور ہر علاقے کے نمائندوں کے ساتھ ہی ہندوستان کی معیشت کو لیکر اہم ممالک کے سفارت کاروں اور مشہور ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کر چکی ہیں -تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں آ رہی سست روی کو روکتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع پیداہوں -نوٹ بندی اور گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو لاگو کئے جانے کے بعد سے معیشت پر کافی دباؤ ہے اور امید کے مطابق روزگار کے مواقع بھی وضع نہیں ہو رہے ہیں -نجی سرمایہ کاری میں تیزی نہیں آ رہی ہے اور جب تک نجی سرمایہ کاری میں تیزی نہیں آئے گی تب تک روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع نہیں پیداہو سکتے -انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیر خزانہ پر ریونیو خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو بھی نشانہ زد دائرے میں رکھنے کا دباؤ ہے کیونکہ پہلے دو ماہ میں ریونیو خسارہ 3.66لاکھ کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے - اپریل اور مئی کے مہینے میں ہی ملک کا ریونیوخسارہ پورے مالی سال کے لئے مقرر بجٹ اندازے کے52فیصد پر پہنچ چکا ہے - حکومت کے اندازوں کے مطابق دو ماہ میں ریونیو نہیں ملا ہے - رواں مالی سال میں حکومت نے ریونیو خسارے کا ہدف3.4فیصد رکھا جو گزشتہ مالی سال کی طرح ہے-اس کے ساتھ ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو بھی نشان زد دائرے میں رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا-تجزیہ کاروں نے کہا کہ رواں مانسون سیزن میں اب تک بہت کم بارش ہوئی ہے جس کا دیہی معیشت پر بہت منفی اثر پڑ سکتا ہے اور دیہی علاقوں میں مانگ بڑھنامشکل ہو سکتی ہے - اس کے پیش نظر حکومت پر دوسرے ذرائع سے مانگ بڑھانے کے اقدامات کرنے کا دباؤ ہوگا- اس کے لئے بھی بجٹ میں التزام کرنے کی ضرورت ہوگی- اگر اندازوں کے مطابق بارش نہیں ہوگی تو اناجوں کی پیداوار متاثر ہوگی جس سے مہنگائی بڑھے گی-مہنگائی میں تیزی آنے پر دیہی کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی لوگوں کو پلیٹ کی لاگت کو کنٹرول کرنا بہت چیلنج ہو جائے گا-


Share: